ابنا:فلسطين کے ديگر علاقوں ميں بھي اتوار کے روز صيہوني فوج کے وحشيانہ حملوں ميں اکيس فلسطينيوں کے شہيد ہونے کي خبر ہے - ادھر فلسطين اليوم نيوز ايجنسي نے رپورٹ دي ہے کہ الشجاعيہ اور التفاح کے علاقوں ميں صيہوني توپخانے کي گولہ باري کے سبب فلسطينوں کے بہت سے گھر تباہ ہوگئے ہيں-
رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ صيہوني حکومت کي فوج نے عالمي ريڈکراس سوسائٹي کے امدادي کارکنوں کو غزہ ميں داخل ہونے کي اجازت دينے سے انکار کرديا ہے - صيہوني حکومت نے عالمي ريڈکراس سوسائٹي کي درخواست کے جواب ميں کہا ہے کہ، شجاعيہ ممنوعہ فوجي علاقہ ہے اور اس علاقے ميں نہ کوئي ايمبولنس داخل ہوسکتي ہے اور نہ ہي امدادي کارکنوں کو اس علاقے ميں داخل ہونے اور امدادي کارروائي کي اجازت ہے-
درايں اثنا صيہوني فوج کي گن بوٹس نے بھي الشاطي کے علاقے ميں فلسطينيوں کے گھروں کو اپني گولہ باري کا نشانہ بنايا کہ جس کے سبب کم از کم تين فلسطيني شہيد ہوگئے-
ادھر صيہوني فضائيہ کے جنگي طياروں نے رفح کے علاقے ميں ايک گھر کو بمباري کرکے تباہ کرديا ہے- اس حملے ميں دو سگے بھائي شہيد ہوگئے ہيں-
اتوار کي صبح فلسطيني وزارت صحت کے حوالے سے ايک رپورٹ ميں بتايا گيا تھا کہ ہے صيہوني جارحيت کے آغاز سے اب تک تين سو پينسٹھ فلسطينيوں کے شہيد اور تين ہزار سے زيادہ زخمي ہونے کي تصديق ہوچکي ہے - اس رپورٹ کے مطابق ابھي دسيوں جنازے ايسے بھي ہي کہ جن کي ابھي تک شناخت نہيں ہوسکي ہے-
بعض ديگر رپورٹوں کے مطابق تيرہ روز سے جاري حملوں ميں شہيد ہونے والے فلسطينوں کي تعداد چارسو سے زيادہ ہوگئي ہے- يہ ايسي حالت ميں ہے کہ فسطين کے ايک چوتھائي اسکول اور اعلي تعليمي مراکز تباہ ہو گئے ہيں -
غزہ ميں شہيد ہونے والوں ميں آدھے سے زيادہ تعداد فلسطيني بچوں کي ہے-
دوسري جانب حماس نے اپنے ايک بيان ميں کہ کہا کہ التفاح کے علاقے ميں القسام بريگيڈ کي ايک جوابي کاروائي ميں کم از کم چودہ صيہوني فوجيي ہلاک ہوگئے ہيں -
اس رپورٹ کے مطابق اتوار کي صب تحريک اسلامي مزاحمت کے جوانوں نے ايک چھاپہ مار کارروائي ميں صيہوني فوج کي دو بکتر بند گاڑيوں کو تباہ کرديا جس کے نتيجے ميں چودہ صيہوني فوجي مارے گئے- صيہوني فوج نے اپنے ايک بيان ميں دو عليحدہ کاروائيوں اور فلسطيني مجاہدين کے ساتھ ہونے والي جھڑپوں ميں اپنے صرف ايک فوجي افسر اور ايک عام فوجي کي ہلاکت کا اعتراف کيا ہے- جبکہ الاقصي ٹي وي چينل نے اپني ايک رپورٹ ميں بتايا ہے کہ گذشتہ دوروز کے دوران فلسطينيوں کے ساتھ جھڑپوں ميں تينتيس صيہوني فوجي مارے گئے ہيں-
اس رپورٹ کے مطابق بہت سے صہيوني فوجي زخمي بھي ہوئے ہيں جن ميں سے اٹھارہ فوجيوں کو" برزلائے " ہسپتال ميں معالجے کي غرض سے بھرتي کيا گيا ہے جبکہ انيس صيہوني فوجيوں کو زخمي حالت ميں " سوروکا" ميں داخل کيا گيا ہے- بعض صيہوني فوجيوں کي حالت ابتر بتائي جاتي ہے جس کے پيش نظر مارے جانے والے صيہونيوں کي تعداد بڑھ سکتي ہے- اسي کے ساتھ صيہوني حکومت کے ٹي وي چينل نمبر دو نے اعلان کيا ہے کہ سنيچر کي رات غزہ ميں صيوني حکومت کے فوجيوں اور تحريک اسلامي مزاحمت مجاہدين کے درميان لڑائي ميں سينتيس صيہوني فوجي ہلاک ہوگئے ہيں - البتہ صيہوني حکومت کي جانب سے اپنے جنگي نقصان کي خبروں کي اشاعت پر سخت پابندي کي بناپر اس غير مساوي جنگ ميں صيہوني فوجيوں کو ہونےوالے جاني اور مالي نقصان کي صحيح اطلاعات نہيں مل پارہي ہيں-
يہ ايسي حالت ميں ہے کہ صيہونيوں کے زير اثر مغربي ميڈيا بھي يک طرفہ خبريں دے رہا ہے اور صيہوني فوج کے جاني نقصان کو کم ظابر کرنے کے لئے مارے جانے والے فوجيوں کي سادہ لباس ميں تصاوير دکھا رہا ہے-
صيہوني حکومت نے غير ملکي ميڈيا سے وابستہ رپورٹروں کو غزہ ميں صيہوني جارحيت سےمتعلق خبروں کي اشاعت کي بابت سخت انتبا ديا ہے- صيہوني حکومت کے ميڈيا سيل نے اپنے ايک بيان ميں غيرملکي نامہ نگاروں سے کہا ہے کہ اگر انہوں نے اسرائيلي فوج کے حملوں کي بارے ميں ايسي رپورٹ دي کہ جس سے اسرائيلي فوج کا ظلم ظاہر ہوا تو ان کي جان کي حفاظت کي ذمہ داري نہيں لي جاسکتي -
ادھر ايک اسرائيلي صحافي نے انکشاف کيا ہے کہ غزہ کي جنگ ميں ابتک صيہوني حکومت پانچ سو پچاسي ملين ڈالر کا خرچ برداشت کرچکي ہے- صيہوني وزارت جنگ ہر دو روز بعد جنگي اخراجات سے متعلق رپورٹ وزارت خزانہ کو پيش کرتي ہے۔







































.......
/169